مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک بار پھر کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز یہ کہہ چکی ہیں کہ چاہے یہ حکومت ٹرے میں رکھ کر انہیں پاسپورٹ دے وہ باہر نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے۔ آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشاءاللّہ۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کرونا کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ دوسری جانب آج ہی مریم نواز کے معائنے کے لیے لندن سے لاہور پہنچے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی چہ مگوئیوں گردش کررہی تھیں۔
یاد رہےکہ وزیر داخلہ شیخ رشید کئی بار یہ پیش گوئی کر چکے ہیں کہ مریم نواز صرف اور صرف باہر جانا چاہتی ہیں اور جس دن یہ ہوگیا تمام جمہوری جدودجہد ختم ہوجائے گی۔