جہانگیر ترین اب بہت دور ہوگئے، انکے جہاز بھی بچوں والے کاغذی جہاز بن گئے ہیں : شیخ رشید

جہانگیر ترین اب بہت دور ہوگئے، انکے جہاز بھی بچوں والے کاغذی جہاز بن گئے ہیں : شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اب کافی دور ہوگئے ہیں،  انکے جہاز بھی بچوں والے جہاز بن گئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پی ٹی آئی ، حکومت اور جہانگیر ترین میں کافی فاصلہ ہے ۔ رہی بات جہاز کی  تو وہ اب بچوں کے ہوگئے ہیں جو بچپن میں کاغذ کے جہاز چلاتے تھے۔


جہانگیر ترین اور علی ترین کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس یہ معاملہ نہیں آیا۔


انہوں نے کہا کہ ای سی ایل کمیٹی میں میں اور فروغ نسیم ہیں جبکہ شہزاد اکبر بھی ہمارے ساتھ بیٹھتے ہیں مگر دستخط میرے اور فروغ نسیم کے ہوتے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف منی لانڈرنگ اور مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔