شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، حریم شاہ کا شیخ رشید کے ساتھ فیملی تعلق ہونے کا دعویٰ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ان کے بہنوئی ہیں اور انھوں نے ان کی دوست کے ساتھ نکاح کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں بنانے سے روکتے ہیں۔





اسی موضوع پر ایک اور خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا تھا کہ میری جس دوست کے ساتھ شیخ رشید صاحب کا نکاح متعہ ہوا ہے وہ لاہور میں موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری شیخ صاحب سے دو دن قبل بات ہوئی لیکن وہ مجھ سے کافی ناراض تھے۔

ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ ہر جگہ سچائی سے مقابلہ کروں گی، میں نے کسی کو دھمکی نہیں دی۔

یاد رہے کہ چند دن قبل 92 نیوز کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے بھی حریم شاہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے ان کی دوست سے نکاح کر رکھا ہے۔ تاہم، 92 نیوز پر یہ انٹرویو نشر نہیں ہو سکا۔