ٹوئٹر پر حریم شاہ کے نام سے منسوب اکاﺅنٹ سے ایک مبینہ آڈیو کال لیک کی گئی ہے جس میں شیخ رشید اور حریم شاہ گفتگو کر رہے ہیں۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خاتون نے وفاقی وزیر ریلوے سے پوچھا کہ ’ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟‘۔اس بات پر وزیر ریلوے کہتے ہیں ’ اب کیا کرنی ، پڑوسیوں کیلئے تو نہیں کرنی، کام پہ نکل جاﺅپیچھے پڑوسی مزے کریں۔‘ اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کی ایک ویڈیو کال بھی لیک کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام میں اینکر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس بہت سے وزرا اور سرکاری افسران کی ویڈیوز موجود ہیں ، دونوں خواتین کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد ایک یوٹیوب چینل بنائیں گی جس پر وہ گاہے یہ ویڈیوز لیک کیا کریں گی۔
https://twitter.com/Hareemshah33/status/1213767353550462976?s=20
خیال رہے کہ اس سے قبل اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام میں اینکر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس بہت سے وزرا اور سرکاری افسران کی ویڈیوز موجود ہیں ، دونوں خواتین کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے بعد ایک یوٹیوب چینل بنائیں گی جس پر وہ گاہے یہ ویڈیوز لیک کیا کریں گی۔
رائے ثاقب کھرل نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی غیر اخلاقی ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ مبشر لقمان کے پروگرام میں ہونے والی اس گفتگو پر فواد چوہدری نے جارحانہ رد عمل دکھایا اور اتوار کے روز ایک شادی کی تقریب میں اینکر پرسن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔