Get Alerts

”حریم شاہ دفتر خارجہ میں صرف موبائل فون نہیں لائیں“

”حریم شاہ دفتر خارجہ میں صرف موبائل فون نہیں لائیں“
سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے دفتر تک رسائی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ۔ اس معاملے پر وزیراعظم آفس نے نوٹس تو لے لیا ہے لیکن حریم شاہ کی وزارت خارجہ کے آفس تک رسائی نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔

https://twitter.com/Islaamabad/status/1186890667429117953?s=20

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک جگہ جہاں کسی عام آدمی کو جانے کی اجازت نہیں ہے ، ایسے میں حریم شاہ جیسی خاتون وہاں کیسے پہنچیں ؟ یہ بات تو طے ہے کہ کوئی عام آدمی اُن کو وہاں تک نہیں لے جا سکتا نہ ہی وہ خود ایسے دفاتر تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں،

لہٰذا یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ حریم شاہ کو وزارت خارجہ کے دفتر تک لے جانے اور وہاں پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنوانے میں حکومت جماعت کے ہی کسی شخص کا ہاتھ ہے۔

https://twitter.com/RashidNasrulah/status/1186970594086182914?s=20

 

معاملے پر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے جس شخصیت نے وزارت خارجہ میں بلایا اس کا نام نہیں بتا سکتی، سب مجھے ویڈیو بناتے ہوئےدیکھ رہے تھے تاہم کسی نے منع نہیں کیا۔

https://twitter.com/Ahmed_WB/status/1186972786381774848?s=20

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ یہ ٹک ٹاک اسٹار کسی تنازع کی زد میں آئی ہیں بلکہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک کا معروف صحافی مبشر لقمان کے درمیان سامنے آنے والا تنازع عدالت تک پہنچ گیا تھا۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ ماہ اگست میں حریم شاہ اور صندل خٹک نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کیں تھی، جس میں انہیں نامور اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں دیکھا گیا تھا۔

ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تاہم بعد ازاں حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایک نئی ویڈیو میں مشہور اینکر مبشر لقمان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں 'وطن کا چمکتا دمکتا تارہ' قرار دیا تھا۔

ساتھ ہی ان دونوں اسٹارز نے اپنی ویڈیو میں اینکر سے معافی مانگ کر اس معاملے کو یہی ختم ہونے کی امید کا اظہار کیا تھا لیکن بعد ازاں ٹی وی اینکر نے لاہور ہائی کورٹ میں دونوں خواتین سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی تھی۔

مبشر لقمان نے الزام لگایا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور قیمتی چیزیں چرالیں، جن میں لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی لاہور کی ضلعی عدالت میں مبشر لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی تھی۔