فیاض الحسن چوہان نے حریم شاہ کیساتھ آڈیو کال لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کر دیا


صوبائی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، بھارت اور چائنہ میں ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔ اینکر نے جب ان سے حریم شاہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو فیاض الحسن چوہان نے پہلے تو حریم شا ہ کو پی ٹی آئی کی کارکن کہا اور بعد میں یہ کہنے لگے کہ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند ہو جانا چاہیئے۔





واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار گرل حریم شاہ آج کل حکومت اور اس کے وزراء کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہے۔ ایک دن کسی کے ساتھ کوئی تصویر منظر عام پر آجاتی ہے تو دوسرے دن کسی وزیر کے ساتھ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فیاض الحسن چوہان کی بھی ایک آڈیو کال وائر ہوئی تھی جس میں وہ حریم شاہ سے بات کرتے ہوئے اسے میڈیا سے دور رہنے کا کہ رہے ہیں۔


ساتھ ہی ساتھ آڈیو میں یہ بھی سنا جا سکتا ہے کہ کس طرح فیاض الحسن چوہان ایک صحافی کو برا بھلا کہ رہے ہیں۔


https://twitter.com/Fereeha/status/1211954191696105472?s=20

آڈیو کال میں فیاض الحسن چوہان حریم شاہ کو بار بار یہ کہ کر سمجھا رہے تھے کہ میڈیا سے بات مت کیا کرو، تمہیں پتہ ہے یہ اینکرز ہوتے ہیں، ان کا کام ہے اگلے بندے کو پھنسانا۔ یاد رہے کہ حریم شاہ آج کل سرخیوں میں اپنی ٹک ٹاک کی وجہ سے ہیں جس میں وہ عموماََ پی ٹی آئی کے رہنماوں کے ساتھ نطر آتی ہیں۔ کبھی ان کی شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے تو کبھی فیاض الحسن چوہان۔


https://twitter.com/RashidNasrulah/status/1211613757291532294?s=20

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں، دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، ان ہی لوگوں سے پوچھیں جن کی یہ ویڈیوز ہیں، معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

https://twitter.com/Hareemshah33/status/1210119008978120705?s=20

انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو ویڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں، ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں، میری پوری فیملی تحریکِ انصاف میں شامل ہے۔

https://twitter.com/mfams/status/1211631848918593536?s=20

حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔


حریم شاہ

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کسی مرد کی گود میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں تاہم آدمی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

ٹوئٹر پر ہونے والی بحث میں چند صارفین نے حریم شاہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی بات کی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کا موازنہ قندیل بلوچ سے کرتے ہوئے انھیں خبردار کیا۔ صحافی اویس منگل والا نے لکھا کہ ’کوئی سمجھدار شخص حریم شاہ سے ملے اور انھیں سمجھائے۔ وہ اگلی قندیل بلوچ بننے کے راستے پر چل پڑی ہیں۔‘

https://twitter.com/nasirbuttuk/status/1211934641160171520?s=20

حریم شاہ کی طرف سے ویڈیوز جاری کرنے اور ان کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا مبینہ طور پر ان کے اور ان کی ساتھی صندل خٹک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔ ان کے ذریعے ان کے حقیقی نام اور دیگر تمام معلومات شائع کی گئی ہیں۔