حریم شاہ کو چند روز قبل کراچی میں اس وقت جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک تقریب میں شرکت کرنے گئیں تاہم اب انہیں پاکستان کے بعد دبئی میں بھی جنسی طور پر ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
حریم شاہ نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جہاں انہیں دبئی کے مال میں درجنوں لوگوں نے گھیر لیا اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔
I was invited as a guest at the opening of Oasis Mall in Dubai. Hundreds of Pakistani men hurled abuses, pushed & some even kicked me. Is this how you treat your women?? pic.twitter.com/1suAULjuMw
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) December 16, 2019
حریم شاہ نے ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ مجھے دبئی میں شاپنگ مال کے افتتاح کے لیے بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا لیکن اس دوران سو سے زائد پاکستانیوں نے مجھے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ مجھے دھکیلا اور لات ماری۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا اس طرح آپ لوگ اپنی خاتون سے ایسا رویہ رکھتے ہیں؟
واضح رہے کہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں اور انہیں اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔