حریم شاہ جنسی ہراسانی کا شکار

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ایک تقریب کے دوران انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے اور خود کو ہراساں کرنے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

https://youtu.be/Q-Tx9dDmmFc

واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ان کی ایک (ن) لیگی وزیر کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وئرل ہوئی تھی۔