حریم شاہ کی ایک اور متازع ویڈیو وائرل

حریم شاہ کی ایک اور متازع ویڈیو وائرل
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سرعام قانون کی دھجیاں اڑانے لگی، پولیس ٹک ٹاک حسینہ کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزارت خارجہ میں وزیراعظم عمران خان کی کرسی پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے اور خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی رات کے وقت سرعام ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=xnkOjG-OKdE

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کئے قانون کا منہ چڑانے میں مصروف ہے اور کسی منجھے ہوئے شوٹر کی طرح ہوائی فائرنگ کر رہی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہر کوئی یہ پوچھتا نظر آتا ہے کہ آخر کس کی شہ پر حریم شاہ سرعام قانون کی دھجیاں اڑاتی پھر رہی ہے۔

یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔