ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا تعارف ’ٹِک ٹاک کوئین‘ کے نام سے کروانے والی حریم شاہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر نظر آتی رہتی ہیں۔ حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کو سوشل میڈیا اور بعد میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام 'جیتو پاکستان' سے شہرت حاصل کرنے والے بچے احمد شاہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
سرخ و سفید رنگت اور گول مٹول چہرے والا بچہ احمد شاہ سوشل میڈیا پر اپنی معصومانہ شرارتوں کی وجہ سے مقبول ہے۔
خود کو ٹک ٹاک کوئین کہنے والی حریم شاہ نے احمد شاہ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی ہے جسے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'احمد کے ساتھ کل ویڈیو بنائی کتنا شرارتی بچا ہے پر اتنا ہی پیارا بھی ہے'۔
احمد کے ساتھ کل ویڈیو بنائی کتنا شرارتی بچا ہے پر اتنا ہی پیارا بھی ہے
Plz
Like Rt? pic.twitter.com/XhBqZMiv1b
— Hareem Shah (@HareemSha12) October 30, 2019
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ چھوٹے بچے کو نازیبا انداز میں بوسہ دے رہی ہیں۔ اخلاقی طور پر بچوں کو بھینچ بھینچ کر پیار کرنا، ان کے بے تحاشا بوسے لینا صحیح نہیں۔ بچوں کے ساتھ اس طرح کا اظہار محبت ان کے استحصال کے زمرے میں آتا ہے۔ بدقسمتی سے ننھے احمد شاہ کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے، لیکن وہ احتجاج بھی نہیں کر سکتا۔
حریم شاہ پہلے بھی سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیو اپلوڈ کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ حریم شاہ سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کے لئے اس طرح کی حرکتیں کرتی رہتی ہیں۔ دفتر خارجہ سے لے کر سرعام ہوائی فائرنگ کرنے تک کے مناظر عکس بند کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے باوجود ٹک ٹاک گرل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
Look who is on fire?? pic.twitter.com/wfdJc48pwR
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) October 28, 2019
ذرائع کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کی اہم حکومتی شخصیات سے دوستیاں ہیں جو تنازعات کے باوجود حریم شاہ کی حمایت کرتے ہیں۔
حریم شاہ کی احمد شاہ کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو بھی قابل اعتراض ہے کیونکہ اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک بچے کا جنسی استحصال ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ملک میں بچوں کے خلاف جنسی جرائم کو روکنا چاہتی ہے تو اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے پرتعیش لائف سٹائل پر بھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے بہترین علاقوں میں گھر بھی ہیں۔