دھمکی آمیز خط، عمران خان نے غلطی سے امریکہ کا نام لے لیا، تحریک عدم اعتماد

دھمکی آمیز خط، عمران خان نے غلطی سے امریکہ کا نام لے لیا، تحریک عدم اعتماد

عمران خان ایک ایسے سفارشی استاد کی طرح ہیں جنھیں نوکری ان کے تعلق کی بنا پر ملی ہو اور جس نے صرف ایک ہی لیکچر تیار کیا ہو۔ 25 سال سے وہ قوم کو بتا رہے ہیں کہ میں سیاست میں کیوں آیا۔ مجھے امید تھی کہ وہ آج کہیں گے کہ میں سیاست سے باہر کیوں جا رہا ہوں، عامر غوری



 



عمران خان نے اپنی تقریر میں کوئی چیز نہیں چھوڑی۔ انہوں نے امریکا پر الزام بھی لگا دیا۔ اس کے بعد اب کوئی راز راز نہیں رہا، اس لئے جو بھی خفیہ دستاویزات ہیں انھیں ڈی کلاسیفائیڈ کر دینا چاہیے، مرتضی سولنگی



 



وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو پیغام بھیجا ہے کہ میں استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد واپس لے لی جاتی ہے۔ اپوزیشن رہنمائوں نے اس درخواست یا این آر او کر یکسر مسترد کر دیا، شاہد میتلا



 



ذوالفقار علی بھٹو کیساتھ موازنے سے بڑا ظلم، ناانصافی اور تاریخ کو مسخ کرنے کا کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا ہے۔ بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، تمام تر خطرات کے باوجود پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا۔ 1974 میں ایک متوازی بلاک بنایا اور کھل کر پاکستان کی سمت ہی بدل دی تھی، رضا رومی