Get Alerts

عدلیہ کے خلاف سازش کرنے والے صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں: فواد چوہدری

عدلیہ کے خلاف سازش کرنے والے صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں: فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے  کہا کہ صحافیوں کا ایک گروپ مبینہ طور پر پاکستانی عدلیہ کے خلاف سازش کر رہا ہے، اور ان کی جماعت ان صحافیوں کی فہرست بنا رہی ہے۔

سابق وزیر قانون اور وزیر اطلاعات نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ جیو نیوز سے وابستہ صحافی اس وقت سپریم کورٹ کے خلاف دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ مخصوص واٹس ایپ گروپ سے وابستہ صحافی ہیں جو جج صاحبان کے خلاف پیڈ کیمپین چلا رہے ہیں اس گروپ میں شامل صحافیوں کی فہرست بنا رہے ہیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1642030339009789953?s=20

طویل عرصے سے صحافیوں اور سول سوسائٹی کے کارکنان سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی شکایت کر رہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما صحافیوں کے خلاف متنازعہ اور بعض اوقات انتہائی غیر موزوں بیانات دینے کے لیے مشہور ہیں۔ پارٹی کے رہنما، کارکنان، حامی اور آن لائن پروموٹرز کوئی بھی تھوس جواز پیش نہ کر پانے کی صورت میں پی ٹی آئی کے بیانیے سے اختلاف کرنے والوں کو  ہراساں اور دھمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فواد کے ٹویٹ میں ستم ظریفی کی نشاندہی کرتے ہوئے صحافی اے وحید مراد نے فوری طور پر سوشل میڈیا صارفین کو یاد دلایا کہ سینئر وکیل حامد خان اپنی کتاب میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر کے بارے میں کن خیالات کا اظہار کیا تھا۔

ٹویٹ میں کتاب کا صفحہ شیئر کرتے ہوئے صحافی نے لکھا کہ لسٹ بنانے والے ٹاؤٹ کے بارے میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان ایڈووکیٹ کی کتاب کا صفحہ حاضر ہے۔

https://twitter.com/awaheedmurad/status/1642053595309776898?s=20

دیگر صحافیوں کی جانب سے بھی فواد چوہدری کی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کیا گیا تاہم ان ردعمل میں بہت محتاظ اور نپے تُلے الفاظ میں تھا۔

تجربہ کار صحافی شہباز رانا نے سوال کیا کہ ایسی فہرست بنانے کا مقصد کیا ہے؟ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ یہ سیاسی جماعت ہے یا کوئی مسلح گروپ جو صحافیوں کو دھمکیاں دینے کے لیے نکلا ہے۔

شہباز رانا نے مزید لکھا کہ لوگوں کو اپنے خیالات رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اور اگر پی ٹی آئی کے پاس صحافیوں سے پیسے لینے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں تو فواد کو اسے عوامی طور پر شیئر کرنا چاہیے اور وہ (شہباز رانا) فواد کے ساتھ آواز اٹھائیں گے۔

https://twitter.com/81ShahbazRana/status/1642035742011473921?s=20

صحافی عباس ناصر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کس طرح مخالفین اور مخالفین کی 'ہٹ لسٹ' تیار کی جاتی ہیں تاکہ انہیں ہراساں کرنے، دھمکیاں دی جا سکیں۔

صحافی عباس ناصر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ کتنا افسوسناک ہے کہ وہ- فواد چوہدری جو کہ ایک سابق صحافی اور سیاستدان ہیں- صحافیوں کی 'ہٹ لسٹ' بنا رہے ہیں۔

https://twitter.com/abbasnasir59/status/1642100853245894660?s=20

لاہور میں مقیم صحافی شاہد حسین نے فواد چوہدری پر زور دیا کہ وہ ان صحافیوں کی فہرست بنانے کے اقدام پر نظر ثانی کریں جنہیں ان کی جماعت عدلیہ کے خلاف سمجھتی ہے۔

صحافی نے ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری صاحب۔ پہلے ہی اتنی نفرت پھیلی ہوئی ہے۔  اب آپ فہرست بنانے کی بات ایسے کر رہے ہیں جیسے اسکے بعد صحافیوں کو پھینٹی لگوانی ہے۔ چوہدری صاحب یہ کچھ زیادہ ہی ہو گیا۔ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے۔ کوئی مسلح گروپ نہیں۔

https://twitter.com/journalistlhr/status/1642061220424433664?s=20