اینکر محمد مالک نے کہا ہے کہ بہت ہی خطرناک خبریں سننے میں آ رہی ہیں کہ دبئی کے ہوٹل کے اندر بھی ایک ویڈیو بنی ہوئی ہے۔ کوئی اس ہوٹل میں جاتا ہے، اس کی وہاں کسی سے ملاقات ہوتی ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ''بریکنگ پوائنٹ ود مالک'' میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف ٹائم بینڈز کے ساتھ یہ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ اگر وہ منظرعام پر آ گئیں تو اس کے ملکی سیاست پر بڑا گہرا اثر پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ چیزیں سیاسی جماعتوں نے شروع کی ہیں لیکن اب اس میں اور لوگ بھی شامل ہونگے۔ کیا ہم بہت زیادہ گند پڑنے کی طرف جا رہے ہیں؟
اس بات کا جواب دیتے ہوئے پروگرام میں شریک عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کبھی سیاست خدمت اور عبادت ہوا کرتی تھی جو اب گندگی او غلاظت ہو چکی ہے۔ جن ویڈیوز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور جو کہہ رہے ہیں کہ وہ سینما سکوپ ہونگی، وہ خود اپنی ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے۔
https://twitter.com/BPTWithMalick/status/1465728308948217863
عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ نہ رکے تو ان کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ جائیں گی۔ جب آپ کی کارکردگی بہتر نہ ہو، جدوجہد کرنے کا جذبہ نہ ہو تو پھر آڈیو اور ویڈیو جیسے گندے کھیل کے ذریعے پورے ملک کو گندگی کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں کسی اور کی ویڈیوز نہیں ہونگی۔ یہ بات درست ہے کہ ویڈیوز جعلی بن سکتی ہے لیکن اصلی مال بھی بہت ہے۔ ایسی ویڈیوز یا آڈیوز کا مقصد بلیک میل کرکے ریلیف لینا ہے۔ ایسی ویڈیوز صرف مریم نواز شریف ہی سامنے لے کر آ رہی ہیں۔