پیٹرول کی قیمت بر قرار ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے تک کمی

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی، البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت بر قرار ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے تک کمی

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی جا رہی ہے البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت  281 روپے 34   پیسے پر برقرار رہے  گی۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت  میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82  پیسے اور  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بالترتیب 289روپے 71 پیسے، 201  روپے 16 پیسے اور 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی ان قیمتوں کا  اطلاق یکم دسمبر سے 15  روز کے لیے ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق   پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں، نگران حکومت نے 15 نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چار پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 47 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے پانچ پیسے فی لیٹر اور لائٹ سپیڈ ڈیزل (ایل ایس ڈی) کی قیمت میں نو روپے ایک پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔