’اگر شہباز شریف کیس جیت گئے تو برطانوی اخبار ڈیلی میل بند ہو جائے گا‘

’اگر شہباز شریف کیس جیت گئے تو برطانوی اخبار ڈیلی میل بند ہو جائے گا‘
شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور اس کے صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے میں کامیابی کی صورت میں ڈیلی میل کو کتنا نقصان ہو گا؟

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مقدمہ درج تو کروا دیا ہے لیکن اگر وہ مقدمہ ہار گئے تو انہیں کئی ہفتوں تک نیند نہیں آئے گی۔

مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف مقدمہ جیت گئے تو ممکن ہے کہ ڈیلی میل اخبار ہی بند ہو جائے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل مقدمے کی تیاری شہباز شریف نے بہت جانچ پڑتال کے بعد کی ہے۔ شہبار شریف اگر اپنا یہ کیس جیت جاتے ہیں تو ان کے پاس اچھا خاصا پیسہ بھی آ جائے گا اور وہ برطانیہ اور پاکستان دونوں ممالک میں سرخرو ہو جائیں گے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شہباز شریف ڈیلی میل مقدمے میں کلیئر ہو جائیں گے۔

 

یاد رہے کہ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ میں نے اخبار سے رجوع کیا لیکن مجھے مناسب جواب نہیں دیا گیا جس پر میں نے لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہنا تھا کہ عدالت میں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا ہو جائے گا۔