Get Alerts

ایبٹ آباد: طالبہ سے شادی پر لیکچرار بر طرف

ایبٹ آباد: طالبہ سے شادی پر لیکچرار بر طرف
ایبٹ آباد میں کالج کے لیکچرار کو طالبہ سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔ کالج کی انتظامیہ نے طالبہ سے شادی کرنے والے کالج لیکچرار کو  برطرف کردیا۔

انتظامیہ نے شادی رچانے والی طالبہ کو بھی کالج سے نکال دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ رفاقت حسین کو طالبہ سے شادی سے پہلے کی  وائرل ویڈیو کی تحقیقات کے بعد برطرف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   مانسہرہ کے علاقے ترنگڑی کے رہائشی 38 سالہ رفاقت حسین اور ہری پور کی 24 سالہ زینب علی نے گزشتہ روز ایبٹ آباد کی عدالت کی اجازت سے نکاح کرلیا۔


نکاح کے موقع پر زینب کی والدہ اور رفاقت کے عزیز اور دوست بھی موجود تھے، رپورٹ کے مطابق رفاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور 3 بچوں کا باپ ہے۔


یاد رہے کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ہری پور میں انگریزی کے استاد رفاقت  حسین اور طالبہ زینب کی 5 ماہ قبل بنائی گئی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر تحقیقات جاری تھیں۔