Get Alerts

عثمان بزدار کا سالا ’جہانزیب بزدار‘ غیر قانونی بنیادوں پر لیکچرار بھرتی کر لیا گیا

عثمان بزدار کا سالا ’جہانزیب بزدار‘ غیر قانونی بنیادوں پر لیکچرار بھرتی کر لیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سالا جہانزیب بزدار غیر قانونی بنیادوں پر بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کا لیکچرار بھرتی کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے لیکچرر کی ایک سیٹ کے لئے اشتہار دیا گیا تھا۔ سلیکشن بورڈ کی جانب سےایک امیدوار کو فائنل کر کر لیا گیا تھا۔ اس امیدوار کی فائنل سلیکشن کے لئے سنڈیکیٹ کا اجلاس بلایا گیا ۔ سینڈیکیٹ ممبران نے پولیٹیکل سائنس شعبہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سے کہا گیا کہ ایک دوسری سیٹ کے لئے بھی لکھ کر دیں۔ جس پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ صرف ایک سیٹ کے لئے اشتہار دیا گیا تھا وہ دوسری سیٹ کے لئے وہ لکھ کر نہیں دے سکتے۔

تاہم سینڈیکیٹ نے فائنل ہونے والے امیدوار کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں موجود جہانزیب بزدار کو بھرتی کر لیا۔

جہانزیب بزدار پاکستان اٹامک انرجی میں ملازم تھے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے اپنے ادارے سے چھٹیاں لے رکھی تھیں علاوہ ازیں جہانزیب بزدار نے بہاؤالدین ذکریہ یونیورسٹی میں درخواست دیتے وقت اپنے سابقہ ڈیپارٹمنٹ سے این او سی بھی حاصل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی ایک اعلیٰ شخصیت جہانزیب بزدار کی تقرری کے لاہور سے ملتان گئی اور انہوں نے سینڈیکٹ اجلاس کی تمام کاروائی ملحہ بہ لمحہ لاہور کی اعلیٰ بیوروکریٹ شخصیت تک پہنچائی۔

https://twitter.com/Tariqmahmood76/status/1357001441542569984