’نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا‘ اسکینڈل کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی

’نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا‘ اسکینڈل کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی

براڈ شیٹ اور قومی احتساب بیورو ( نیب) معاہدے کے مرکزی کردار طارق فواد ملک نے چپ توڑ دی۔


دبئی میں دی نیوز اور جیو سے گفتگو میں طارق فواد ملک نے نیب اور براڈ شیٹ معاہدے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔


طارق فواد ملک نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کو ضرورت ہو تو میں براڈ شیٹ کمیشن میں پیش ہونے کے لیے تیار ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ٹروونز اور براڈ شیٹ کی نمائندگی کی ہے، جو میرے کام کا حصہ تھا، نیب اور براڈشیٹ معاہدہ اتفاق رائے سے ہوا، جس پر نیب نے دستخط کیے۔

طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو براڈ شیٹ معاہدے کے متعلق جواب دینا چاہیے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، یہ سچ ہے براڈشیٹ نے ریکوریز نہیں کی تھیں اور ناکام رہا۔ طارق فواد ملک نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی وکیل ہر محاذ پر ناکام رہے، پاکستان غلط مشوروں کی وجہ سے کیس ہارا