انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو ہمیشہ فرانسیسی ہی سمجھا ہے کیوں کہ میری والدہ کا تعلق فرانس سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب کھونا نہیں چاہتا جو میرے پاس ہے۔ میں ہمیشہ یورپی رہوں گا یہ صرف فرانس کی شہریت کی بات نہیں ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ یورپی یونین سے باضابطہ طور پر الگ ہوگیا، برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کے تحت تعلقات استوار ہوگئے ہیں جس کے بعد برطانوی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوجائیں گے۔ برطانوی طلبہ کے لیے بیرون ملک تعلیم اور رہائش بھی متاثر ہوگی۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے داعی تھے اور انہوں نے اس حوالے سے بھرپور مہم چلائی تھی جس کے نتیجے میں وہ مسند اقتدار تک پہنچے اور پھر اسے کر دکھایا۔ تاہم انکے والد انکی سیاست سے متفق نہیں ہیں۔