برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،آخری پیغام دے دیا

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،آخری پیغام دے دیا
کرونا وائرس کسی صورت بھی ٹلنے کا نام نہیں لے رہا اور روز کی بنیاد پر بغیر کسی تفریق کے اپنے شکار بناتا چلا جا رہا ہے۔ اب اس کے متاثرین کی فہرست میں نئے اور اہم نام کا اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اب کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں گزشتہ روز کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرایا تو انکا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حکومتی باگ ڈور سنبھالے رکھیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور اسکے لئے ویڈیو کانفرنس کا استعمال کریں گے۔

https://twitter.com/BorisJohnson/status/1243496858095411200

یاد رہے کہ برطانیہ وہ ملک ہے جہاں کرونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اٹھانے میں دیر کی گئی اور اسے حکومتی سطح پر معمولی لیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ وہاں تیزی سے پھیلا ہے اور اب تک وہاں 578 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد میں اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔