پنجاب پولیس  کے 351 سب انسپکٹرز کو ترقی دے دی گئی

پنجاب پولیس  کے 351 سب انسپکٹرز کو ترقی دے دی گئی
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر 351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

انسپکٹر رینک پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس سی پی او میں منعقد ہوا۔ مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے 819 سب انسپکٹرز کی محکمانہ ترقیوں کے کیسز زیر غور آئے۔ پروموشن بورڈ کے پینل میں شامل افسران نے سب انسپکٹرز کے پیشہ ورانہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 351 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی کی منظوری  دے دی۔

لاہور کے 31، بہاولپور ریجن کے 61، ڈی جی خان 20، فیصل آباد 28، گوجرانوالہ کے 42 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ گجرات کے 23، ملتان کے 18، راولپنڈی کے 33، ساہیوال کے 9 ،سرگودھا کے 56، شیخوپورہ کے 30 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز پروموٹ کیا گیا۔

آئی جی پنجاب کی ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے بھرپور محنت سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت کی۔

اس سے قبل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر  1034 سب انسپکٹرز کو پروموشن دی جا چکی ہے۔

351 انسپکٹرز کے اضافے سے چار ماہ میں انسپکٹر رینک پر ہونے والی پروموشنز کی مجموعی تعداد 1385 ہو گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  پنجاب پولیس کی تاریخ میں چار ماہ کے دوران اتنی بڑی تعداد میں پروموشن نہیں ہوئیں۔

ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت مختار کی زیر ہدایت منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جی انعام وحید خان سمیت متعلقہ افسران و سٹاف نے شرکت کی ۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔