اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، میچ تاخیر کا شکار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، میچ تاخیر کا شکار
میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کےدرمیان ہونے والا میچ  تاخیر کا شکار ہوگیا کیوں کہ اسلام آباد یونائئیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکےبعد ٹیموں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ہوٹل میں ٹیم کےکھلاڑیوں کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 7 بجے شروع ہونا تھا جو اب رات 9 بجے ہوگا۔


اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا، جس ٹیم کےکھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاس کے تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میچ رات 9 بجے شروع ہوگا، جس ٹیم کےکھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہےاس کے تمام کھلاڑیوں کےٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔


بیان میں کہا گیا کہ 'اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر تمام کھلاڑیوں اور اراکین کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے'۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فواد احمد کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ کھلاڑی رات کو میچ کے لیے تیار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 'اب میچ رات 9 بجے کے لیے شیڈول ہے، دیگر تمام ٹیموں کا اس وقت ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو کھیل کے لیے کلیئر قرار دیا گیا ہے'۔