اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دیدیا

پابندیوں کے باعث مسعود اظہر کو گرفتار کرنا ضروری نہیں ہو گا تاہم ان پر سفری پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد ہو جائیں گے۔ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ 1267 کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔


دو سری جانب اقوام متحدہ میں انڈیا کے سفیر سید اکبرالدین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  ’بڑوں، چھوٹوں سب نے اتفاق کر لیا۔ اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ تعاون کے لیے سب کا مشکور ہوں۔‘


اس سے قبل 13 مارچ کو چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کے خلاف بھارت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا جس کے بعد امریکا اس معاملے کو واپس یو این کمیٹی میں لے آیا تھا۔


https://www.youtube.com/watch?v=FV-jB6PE6Fk&fbclid=IwAR3fb9wGZIXpTCahdw6km9-resDS9Pje0HliQsjedd_dIMSW61i8i5Vw1JA

گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی، تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مناسب ہوگا۔


چین اب تک مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد کو چار مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔