مطیع اللہ جان نے میری حکومت کو نقصان نہیں پہنچایا: حکومت انکے اغواء میں ملوث نہیں: وزیر اعظم

مطیع اللہ جان نے میری حکومت کو نقصان نہیں پہنچایا: حکومت انکے اغواء میں ملوث نہیں: وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے ندیم ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت صحافتی آزادیوں کو مکمل خیال رکھتی ہے اور پاکستان کا میڈیا اس وقت دنیا کا سب سے آزاد میڈیا ہے کیونکہ انکی حکومت کو کھل عام تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صحافی مطیع اللہ جان کو اغواء کئیے جانے کے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء میں حکومت ملوث نہیں کیونکہ مطیع اللہ جان نے انکی حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ انکو کن افراد نے اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

https://twitter.com/AsadAToor/status/1311584191281336320

یاد رہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو 21 جولائی کو انکی اہلیہ کے سکول کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایلیٹ فورس کے جوانوں اور ایمبولنس کو دیکھا جاسکتا تھا۔ تاہم 12 گھنٹوں کی جبری گمشدگی کے بعد وہ واپس آگئے تھے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کی سرزنش کی تھی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نےالجزیرہ ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں میڈیا مکمل آزاد ہے۔ ایک صحافی ( مطیع اللہ جان ) کی جبری گمشدگی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس کیس کی مکمل تٖفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اس جواب پر صحافی تنظیوں کی جانب سے انہیں اس غیر سنجیدہ جواب پر تنقید نا نشانہ بنایا گیا تھا۔