بالی ووڈ میں نوجوانوں کے ہم جنس پرستوں سے جبراً تعلقات بنائے جاتے ہیں، اداکارہ مونا لیزا کا الزام

بالی ووڈ میں نوجوانوں کے ہم جنس پرستوں سے جبراً تعلقات بنائے جاتے ہیں، اداکارہ مونا لیزا کا الزام
انڈین اداکارہ مونا لیزا نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ لڑکیوں بلکہ لڑکوں کے بھی ہم جنس پرستوں کیساتھ زبردستی تعلقات بنائے جاتے ہیں۔ ان نوجوانوں کا خوب جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے کاسٹنگ کاؤچ کی آفرز قبول نہ کرنے کے بارے میں کہا تھا کہ اسی وجہ سے انہیں تھرڈ کلاس فلموں میں اداکاری کرنا پڑی۔

مونا لیزا نے بعد ازاں قسمت آزمائی کیلئے بھوجپوری سنیما کا رخ کیا تو شائقین سینما نے انھیں ان فلموں میں بے حد پسند کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اداکارہ ہندی، بنگالی ، تمل اور تیلگو فلموں میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھا چکی تھیں۔ انہوں نے فلم ''بلیک میل'' سے بالی ووڈ میں کام کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں اجے دیوگن اور سنیل شیٹی ان کے ہمراہ تھے۔

اداکارہ مونا لیزا کا شمار بھوجپوری کی ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن پورے بھارت میں انھیں شہرت ریئلٹی شو ''بگ باس'' سے حاصل ہوئی تھی۔ اسی شو میں مونالیزا اور وکرانت نے شادی بھی کی تھی۔