Get Alerts

نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انکی صحت ٹھیک اور حکومت کی بگڑ چکی ہوگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف تب واپس آئیں گے جب انکی صحت ٹھیک اور حکومت کی بگڑ چکی ہوگی: رانا ثنا اللہ
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنا علاج کروارہے ہیں۔ یہ حکومت نواز شریف کو اب بھول جائے۔ وہ ایسے ہی واپس نہیں آئیں گے۔ وہ تب واپس آئیں گے جب مکمل طور پر  انکی صحت  ٹھیک ہوگی اور اس حکومت کی صحت بگڑ چکی ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ کسی کوبھی سازش کر کے سزا نہیں دلوائی جاتی جو کچھ مسلم لیگ کے قائد کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔

یہ انٹرویو 24 اگست کو نشر ہوا تھا۔