پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع دے دی

پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں توسیع دے دی
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی تھی. مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے (ن) لیگ کی درخواست پر محکمہ داخلہ اور قانون سے مشاورت کی جس کے بعد دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا. وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرول مدت میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی جس کی تصدیق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کی۔


یاد رہےشہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کی مدت کا آج آخری روز ہے مسلم لیگ( ن) کی جانب سے دونوں راہنماﺅں کو 14 روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم پنجاب کابینہ اوروزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 5 روز کے لیے رہائی کی منظوری ملی پنجاب حکومت نےپاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت پیرول پر رہائی کی اجازت دی تھی.