نیا دور نیوز ڈیسک:۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران مجرموں نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کیں، مجموعی طورپر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں۔
بیان کے مطابق 48 پٹیشنرز کو قانونی کارروائی کے لیے ”کورٹس آف اپیل“ میں نظرثانی کے لیے ارسال کیا گیا، 19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 19 مجرمان جن کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
(1۔ محمد ایاز،2۔ سمیع اللہ ،3۔ لئیق احمد ،4۔ امجد علی ،5۔ یاسر نواز،6۔ سِیعد عالم،7۔ زاہدخان،8۔ محمد سلیمان،9۔ حمزہ شریف،10۔ محمد سلمان،11۔ اشعر بٹ،12۔ محمد وقاص،13۔ سفیان ادریس،14۔ منیب احمد،15۔ محمد احمد،16۔ محمد نواز،17۔ محمد علی،18۔ محمد بلاول،19۔ محمد الیاس)
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان مجرموں کو ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے، دیگر تمام مجرموں کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں۔
سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی ،مضبوطی کا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس سے قبل اپریل 2024ء میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادر کیا گیا تھا۔