گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو حساس تنصیبات پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار 51 ملزمان کو پا نچ پا نچ سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں کیس کی سماعت کی ۔ فاضل جج نے نو مئی کے واقعات میں گرفتارتمام51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ پانچ سال کی سزا کا حکم سنایا۔
اس موقع پرگوجرانوالہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہا ئی الرٹ اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ نو مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
مظاہرین کے حملے میں ایک ایس پی سمیت پولیس کے دس اہلکا ر زخمی اور ایک شہری قتل ہوا تھا۔ مظاہرین کی جانب سے چارگا ڑیاں بھی توڑی گئی تھیں۔
نو مئی کو تھانہ کینٹ پو لیس نے ایس ایچ او مدثر بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت 23 نامزد اور تین سے چار سو نامعلوم افراد کیخلا ف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نو مئی کا مقدمہ زیر سماعت رہا۔ پولیس نے مقدمہ میں ملوث 51 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
دہشت گردی عدالت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،مراد سعید،علی امین گنڈا پور سمیت متعدد رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے چکی ہے۔
مقدمہ میں نامزد پی ٹی آئی کے متعدد رہنما عدالتوں سے عبوری ضما نتوں پر ہیں۔