ڈالر کی قیمت میں کمی

ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران  ڈالر 2 روپے  23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے پر دباؤ میں کمی آئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 164.05 کی بلند ترین سطح تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جون کے پورے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جون میں انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا۔

صرف ایک ماہ میں ڈالر 147 روپے 92 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ ڈالر 12 روپے 13 پیسے مہنگا ہونے سے قرضوں میں بھی 12 سو 73 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔