Get Alerts

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ ''بی تھری'' قرار دے کر منفی کردی

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ ''بی تھری'' قرار دے کر منفی کردی
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ بی تھری قرار دیتے ہوئے اس کی ریٹنگ کو مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ موڈیز نے مقامی اور غیر ملکی کرنسی کی صورت حال بھی غیر مستحکم قرار دے دی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ناصرف غیر یقینی سیاسی صورتحال بلکہ اس کیساتھ ساتھ ناکافی زرمبادلہ ذخائر کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موڈیز نے ان توقعات کی بنیاد پر صرف آؤٹ لکی منفی کیا ہے جبکہ ریٹنگ کو بی تھری پر برقرار رکھا ہے۔

رپورٹ میں موڈیز نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ساتویں معاشی جائزے میں آئی ایم ایف سے گرین سگنل حاصل کرلے گا، آئی ایم ایف کا تعاون رہا تو پاکستان دیگر ذرائع سے بھی مالی وسائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا جو پاکستان کی عالمی ادائیگیاں اور وصولیوں کے درمیان خلیج کم کرنے میں کافی مدد گار ہوگا۔

موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش بین الاقوامی ادائیگیوں کے چیلنجز کے باعث آؤٹ لک منفی کیا ہے، اس کے علاوہ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے نے بھی پاکستان کے رواں کھاتوں کے خسارے کو بڑھایا ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ پاکستان اس وقت سخت ترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ حکومت نے قرض کے معاہدے کی بحالی کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس مقصد کے لئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پر 30 روپے فی لیٹر بڑھائی ہیں۔