پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کا آج سے پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کا آج سے پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان
لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میئں پروونشل مینجمنٹ سروسز کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایک ہزار سے زائد پنجاب کے پی ایم ایس افسران بحثیت مجموعی قرارداد منظور کی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں سے مندرجہ ذیل مطالبات کئے گئے۔

1. ایس آر او2020 (1) 1046, ایس آر او 88 ,89 اور سی ایس پی رولز 1954 کے غیر آئینی صوبائی سب کیڈرز اور شقوں کو ختم کریں اور صوبائی اسمبلی، کابینہ اور وزراء اعلیٰ کے آئینی اختیارات بابت صوبائی پوسٹس بحال کریں۔

2. صوبائی پوسٹس بابت آئینی فیصلہ ہونے تک ڈی ایم جی کے اپنے رولز کے مطابق ڈی ایم جی افسران کو پنجاب صوبائی سب کیڈر کی 115 پوسٹس تک محدود کیا جائے اور رول نمبر 7.1 لگا کر ڈی ایم جی کو 57 پوسٹس دی جائیں اور باقی 650 صوبائی پوسٹس سے انکا قبضہ چھڑوایا جائے۔

3. پی ایم ایس افسران صوبائی وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترم عثمان بزدار صاحب اور صوبائی کابینہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ایم ایس افسران پنجاب سے تحریر شدہ وعدوں پر عمل کروایا جائے اور سول سروس کے بحران کو ختم کرنے کے لیے ایس اینڈ جی اے ڈی کو ایک باقاعدہ منسٹر کے زریعے چلایا جائے۔

https://twitter.com/PMSPUNJAB/status/1322911154025467906

پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب نے مطالبات کی عملداری تک سوموار اور جمعہ کے دن کالی پٹی باندھ کر قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ افسران نے ڈی ایم جی کی اجارہ داری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔