پیف سکول اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج، بھوک ہڑتال کی دھمکی

پیف سکول اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج، بھوک ہڑتال کی دھمکی
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر تحت سکول انتظامیہ اور اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ اساتذہ کے مطابق حکومت وقت پیف سکول اور اساتذہ کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتی اور حکومت کی جانب سے پیف سکولوں کو بند کرنے اور لاکھوں اساتذہ کو بے روزگار کرنے کا لائحہ عمل بنایا جارہا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے 9 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ سکول انتظامیہ کو بھی طلبہ کی مد میں مخصوص فنڈ مہیا نہیں کئے جارہے۔

https://twitter.com/PEF_famely/status/1323144455344529408

پیف سکولز کو نومبر 2019 سے 325835 سٹوڈنٹ کے فنڈ مہیا نہیں کئے گئے جبکہ 24 لاکھ طلبہ کی پے منٹس میں سے 12 لاکھ کی پے منٹس مارچ سے روک لی گئیں۔

https://twitter.com/PefSchools/status/1323169838584467471