Get Alerts

پنجاب کے پرائیویٹ سکولز نصابی کتب متحدہ علما بورڈ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے کلئیر کرانے کے پابند

پنجاب کے پرائیویٹ سکولز نصابی کتب متحدہ علما بورڈ اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے کلئیر کرانے کے پابند
پنجاب ٹیکسٹ  بک بورڈ کی جانب سے ایک نیا حکمنامہ سمانے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام پرائیویٹ سکول اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہپہلی جماعت سے بارہویں جماعت کی کتب پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور متحدہ علما بورڈ سے کلئیر کروائیں گے۔

حکم نامے کے مطابق پرائیویٹ سکولز پہلی جماعت سے بارہویں تک کی اسلامیات، مطالعہ پاکستان، معاشرتی علوم، مطالعہ اردو لینگوئج اور انگلش کی کتب کلئیر کروانے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز پانچ یوم میں ان کتب کے دو دو سیٹ متحدہ علما بورڈ اور پنجاب بورڈ کو بھجوائیں۔

جنگ اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی وزیر عمار یاسر نے پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نمبر 6 میں کتب میں موجود مبینہ توہین آمیز مواد کی نشاندہی کی تھی۔

نیا دور کے ذرائع کے مطابق اس حکم کے تحت او لیول اور اے لیولز کی کتب پر خاص فوکس ہے۔