صوبے میں 100 کتابوں پر پابندی لگانے والے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی عہدے سے معطل

صوبے میں 100 کتابوں پر پابندی لگانے والے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایم ڈی عہدے سے معطل
پنجاب ٹیکسٹ بک اور نصاب بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور حسین جنہوں نے نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والی 100 کتابوں پر پابندی عائد کی تھی ان کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

رائے منظور حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صوبے میں ’گستاخانہ‘ اور ’ریاست مخالف‘ مواد سے متعلق 100 کتابوں پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔