رواں ماہ کے دوران پٹرول، گیس، بجلی، اور ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

رواں ماہ کے دوران پٹرول، گیس، بجلی، اور ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ
رواں ماہ کے آغاز میں جہاں پٹرول، گیس، بجلی، اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، وہیں سونے کی قیمت نے بھی اڑان بھرنا شروع کر دی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے 1761ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 114500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98165 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1000روپے کم ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی ہے۔