اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور وزیر اعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور وزیر اعظم نے 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے باقاعدہ اعلان کے بعد  اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے عبرانی زبان کے اخبار 'یدیوتھ اہرونوتھ' کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے نئے انکشافات کیئے ہی جنہوں  نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ 2018 کے دورہ متحدہ عرب امارات میں نیتن یاہو کے ہمراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسربراہ یوسی کوہن بھی تھے۔ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور موساد کے سربراہ نے 2018 میں متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور ولی عہد محمد بن زاید سے ملاقات کی تھی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موساد کے سربراہ نے ہی متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان سے ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں امریکا میں تعینات اسرائیل کے سفیر بھی شریک ہوتے رہے۔