'غزہ جنگ دو ہفتے میں ختم، نیتن یاہو کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا'

فوج اور عدلیہ کی لڑائی میں فوج چاہتی ہے کہ حکومت اور ن لیگ بھی جارحانہ کردار ادا کریں۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اس معاملے پر خاموش ہیں۔ پارلیمنٹ، حکومت اور صدر زرداری کو مصالحتی کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ اس لڑائی سے حکومت کو بھی نقصان ہو گا۔

'غزہ جنگ دو ہفتے میں ختم، نیتن یاہو کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا'

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کو غزہ میں جاری لڑائی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ عین لڑائی کے دوران یہ حادثہ پیش آنا معنی خیز ہے۔ عالمی عدالت انصاف اور مغربی ممالک جس طرح اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو ںظر آ رہا ہے اگلے ایک دو ہفتے میں غزہ میں جاری جنگ ختم ہو جائے گی اور نیتن یاہو کو قربانی کا بکرا بنا دیا جائے گا۔ یہ کہنا ہے سینئر صحافی سجاد انور کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں انہوں نے کہا فوج اور عدلیہ کی لڑائی میں فوج چاہتی ہے کہ حکومت اور ن لیگ بھی جارحانہ کردار ادا کریں۔ ن لیگ کے مرکزی رہنما اس معاملے پر خاموش ہیں جبکہ عطا تارڑ اور اعظم نذیر تارڑ ہی ہمیں میڈیا میں اس ایشو پر بولتے نظر آتے ہیں۔ پارلیمنٹ، حکومت اور صدر زرداری کو اس لڑائی میں مصالحتی کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ اس لڑائی سے حکومت کو بھی نقصان ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور رپورٹس کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اسٹیبلشمنٹ عدلیہ کے ساتھ لڑائی میں اگلے محاذوں پر پہنچ چکی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے نے فی الوقت روک دیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے چیف جسٹس نے اپنے ہم خیال ججز کو بھی خود سے دور کر لیا ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر یوٹیوب چینل نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔