Get Alerts

عمران نیازی نوٹس لے، جواب دے: شہباز شریف کا عاصم باجوہ سے متعلق سوال پر جواب

عمران نیازی نوٹس لے، جواب دے: شہباز شریف کا عاصم باجوہ سے متعلق سوال پر جواب
کراچی دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جب ایک صحافی نے شہباز شریف سے یہ سوال پوچھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جائیدادوں سے متعلق الزامات سامنے آئے ہیں، اس پر کیا کہیں گے ؟

شہباز شریف نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران احمد نیازی اپوزیشن کو چور ڈکیت کہتا ہے، وہ اپنی حکومت کے ایسے بڑے اسکینڈل کا نوٹس لے اور جواب دے۔

اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنماء مریم نواز اور آج پاکستان پیپلز پارٹی بھی عاصم باجوہ کی جائیدادوں سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے اس کرپشن اسکینڈل پر نوٹس لینے اور احتساب کا مطالبہ چکی ہے۔