ملتان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لئے آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد

ملتان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لئے آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کے لئے آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی لگادی۔


لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔


درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلئے سیکڑوں درخت کاٹے گئے، درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر کی خاطر آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کردی۔


خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنےکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا.