Get Alerts

اسلام آباد ہائی کورٹ: علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیئے سرکاری زمین پر سڑک کی تعمیر کااین او سی کالعدم قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ: علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیئے سرکاری زمین پر سڑک کی تعمیر کااین او سی کالعدم قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیم خان کی ہاوسنگ سوسائٹی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑک کا این او سی غیر قانونی قرار دے دیا. پرائیویٹ کمپنی کو زمین استعمال میں لانے کی اجازت دینا 1960کے آرڈیننس کی خلاف ورزی تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیم خان کی سوسائٹی کی جانب سے سرکاری زمین پر تعمیرات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ 

سوسائٹی تک رسائی کے لیئے سرکاری زمین کی ڈویلپمنٹ کی شرط پر جاری این او سی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

عبداللہ مومند اسلام آباد میں رہائش پذیر ایک تحقیقاتی صحافی ہیں۔