لاہور میں نجی ہاؤسنگ کے 16 سیکیورٹی گارڈز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ یہ گارڈز ایک فارم ہاؤس میں ملازمت کر رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ رائیونڈ کےقریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 16 سیکیورٹی گارڈز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فارم ہاؤس میں موجود افرادکو کرونا ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رینجرز اور پولیس تعینات کرکے سوسائٹی کو لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے اور 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔