Get Alerts

لاہور: میو ہسپتال میں انتقال کرنے والے مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

لاہور: میو ہسپتال میں انتقال کرنے والے مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی
لاہور میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔پنجاب حکومت نے  انتقال کرنے والے مریض کو مشتبہ کہہ رکھا تھا تاہم اب اطلاعات کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ وہ کرونا ہی کا مریض کا تھا۔

لاہور کے میو ہسپتال میں آنے والے مریض کا  پنجاب کے شہر حافظ آباد سے تعلق تھا۔  عمران نامی مریض کو حافظ آباد سے میو ہسپتال لایا گیا تھا۔ 50 سالہ عمران نے ایران اور مسقط کا سفر کر رکھا تھا، اور انہیں نزلہ، زکام اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔سی ای او میو ہسپتال کے مطابق مشتبہ مریض کو بلیڈنگ کی بھی شکایات تھیں۔ مریض کے کرونا ٹیسٹ کے لیے نمونے اسلام آباد بھجوائے تھے، وائرس ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے، جبکہ مریض کی آج صبح وفات ہو تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص تفتان بارڈر کے ذریعے ایران سے لوٹا تھا جس نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے تھے