کراچی میں کرونا سے ایک شخص انتقال کرگیا،سندھ میں کرونا سے پہلی ہلاکت

کراچی میں کرونا سے ایک شخص انتقال کرگیا،سندھ میں کرونا سے پہلی ہلاکت
حکومت سندھ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک شخص کرونا سے انتقال کر گیا ہے۔  اس شخص کی عمر 77 سال ہے اور اسکا تعلق کراچی سے ہے۔ کرونا وائرس سے سندھ میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔ اسکی تصدیق وزیر صحت سندھ نے کی ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اس سے قبل 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ جبکہ پنجاب حکومت اور گلگت بلتستان حکومت نے ایک ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرنے کے بعد اسکی تردید کر دی تھی۔ جس کے بارے شک ہے کہ یہ ان کی جانب سے معلومات کو چھپانے کی کوشش ہے

یوں اگر ان تمام اموات کو شامل کیا جائے تو اب تک پاکستان میں 5 افراد کرونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 453 کیسز اب تک سامنے اچکے ہیں۔