سندھ بار کونسل نے تحریک عدم اعتماد مستردکرنے کو غیرآئینی قرار دے دیا۔
سندھ بار کونسل کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کےغیرقانونی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
سندھ بارکونسل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی غیرقانونی اور غیرآئینی ایڈوائس بھییجی، صدر،وزیراعظم،ڈپٹی اسپیکرکا اقدام سنگین غداری کے زمرےمیں آتا ہے۔
سندھ بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس پاکستان اداروں اورملک کوآئینی بحران سے بچائیں۔
وائس چیئرمین سندھ بارکونسل ذوالفقارجلبانی نے اعلان کیا کہ موجودہ آئینی صورت حال پرسپریم کورٹ سےرجوع کریں گے۔
ان کا کہناتھاکہ وکلا ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے کسی جدوجہد سے گریز نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے بغیر ہی آئین کے منافی قرار دیا اور تحریک مسترد کر دی۔