مریم نواز کی پاکپتن ریلی کو بھی میڈیا نے کور نہیں کیا

مریم نواز کی پاکپتن ریلی کو بھی میڈیا نے کور نہیں کیا

مریم نواز گذشتہ روز گیارہ گھنٹوں کا سفر کر کے لاہور سے براستہ پھولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال ریلی کی شکل میں پاکپتن پہنچیں، راستے میں ان کا شاندار استقبال ہوتا رہا۔ ان کی اس ریلی کو بھی میڈیا نے کور نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی کئی ویڈیو سامنے آئیں۔ 


مریم نواز کا پاکپتن میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوازشریف اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتا ہے ، عمران خان! آپ نے اقتدار کا سودا کر کے گھاٹے کا سودا کیا ہے، انتخابات میں مہریں نواز شریف پر لگتی ہیں ، اندر سے سلیکٹڈ نکل آتا ہے، سینٹ میں بھی ایسا ہوا ،جعلی وزیراعظم کیا تم نواز شریف کے دور کی روٹی، بجلی، گیس کی قیمتیں واپس لا سکتے ہو،، آج ہر کوئی عمران خان کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے۔


https://twitter.com/alimdar82/status/1157346713201467394?s=20

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ نے مجھے جو عزت دی ہے، میں ساری عمر اس پر آپ کی احسان مند رہوں گی۔  مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا رات کے ڈیڑھ بجے کبھی پاکپتن کسی کے استقبال کیلئے نکلا ہے، کاش ہمارے محبوب لیڈر نواز شریف اس منظر کو دیکھ سکتے۔

https://twitter.com/pmln_org/status/1157305108532727808?s=20

مریم نواز نے کہا کہ گذشتہ ملاقات پر نواز شریف نے آپ پاکپتن والوں کو خصوصی سلام بھیجا۔

https://twitter.com/ranjha001/status/1157277309503791104?s=20
مریم نواز نے پاکپتن کی عوام کے سامنے سوال رکھا کہ اس جعلی حکومت کو آخری دھکا لگانے کے لئے اسلام آباد کی جانب مارچ کی ضرورت پڑی تو اسلام آباد جائیں گے کہ نہیں۔  مریم نواز نے اسٹیج سیکرٹری کو کہہ کر نواز شریف کو رہا کرنے کے نعرے لگوائے اور آخر میں  مریم نواز نے خود بھی نواز شریف کی رہائی کے لئے نعرے لگوائے۔ قبل ازیں لاہور سے پاکپتن کے سفر کے دوران  مریم نواز کی گاڑی کم از کم تین مرتبہ ہیٹ اپ ہو کر بند ہوئی جس پر ان کے سکیورٹی سٹاف نے گاڑی کے ریڈی ایٹر پر پانی ڈال کر گاڑی کو ٹھنڈا کیا۔











https://twitter.com/pmln_org/status/1157274409171849216?s=20

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1157392931969536000?s=20