طبی ماہرین نے عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بڑے پیمانے پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس سے بڑی تعداد میں لوگ صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان میں قوت مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔
ڈان نیوز نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پروفیسر خالد محمود کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد کرونا کیسز میں اضافے کا امکان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ، عیدالفطر سے تھوڑی مختلف ہے کیونکہ میں سماجی رابطے، خریداری اور مبارکباد دینا اتنا عام نہیں ہے۔ مختلف سماجی رویوں کی بنیاد پر اس موقع پر کرونا وائرس پھلینے کا امکان نہیں ہے۔