دو ماہ قبل عید الاضحیٰ کی تاریخ بتا دی تھی، فواد چودھری

دو ماہ قبل عید الاضحیٰ کی تاریخ بتا دی تھی، فواد چودھری
وفاقی وزیر نے اپنے ایک پرانے ٹویٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ قریباً دو ماہ قبل ہم نے عید کی تاریخ دے دی تھی، پاکستان کو ایک ماڈرن اسلامی تشخص اپنانا چاہئے۔

ان کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عصرِ حاضر کے تقاضوں کو اپنا کر، علم اور آگاہی کے راستوں پر چل کر ہی منزل پر پہنچا جا سکتا ہے۔ ریاست کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ مملکت پاکستان میں پسماندہ رویوں کی گنجائش نہیں ہو گی۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1157310173222002695?s=20

یاد رہے کہ سعودی عرب کے بعد پاکستان میں بھی  ذوالحج کا چاند نظر آگیا ،پنجاب میں 4مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،یکم ذوالحج 3اگست اور عید الاضحی12اگست کو ہوگی ۔