نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی

نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی
  معروف پاکستانی کاروباری شخصیت نے ایک کروڑ 90 لاکھ  پاؤنڈ مالیت کے اثاثے برطانیہ کی تفتیش کار کمپنی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کو این سی اے کی جانب سے برطانوی بینکوں میں موجود ایک کروڑ چالیس لاکھ پاؤنڈز کی رقم منجمد کرنے کے نو احکامات ملے تھے۔  ان احکامات کی بنیاد یہ تھی کہ یہ پیسہ جرائم کے ذریعے کمایا گیا ہے۔

اس حوالے سے سینئیر صحافی ارشد شریف کی ایک ویڈیو بھی موجود ہے کہ ملک ریاض کو یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی۔

https://twitter.com/arsched/status/1201814967130959873?s=20



ذرائع کے مطابق معروف شخصیت کے اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیےجائیں گے۔

https://twitter.com/NCA_UK/status/1201795182422876160?s=20

 


خیال رہے کہ ملک ریاض کا شمار پاکستان کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے اور وہ بحریہ گروپ آف کمپنیز کے بانی ہیں جسے تعمیرات کے شعبے میں سب سے بڑا نجی ادارہ تصور کیا جاتا ہے۔

ملک ریاض نے رواں برس مارچ میں پاکستان کی سپریم کورٹ کو بھی 460 ارب روپے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بدلے عدالتِ عظمیٰ نے ان کے خلاف کراچی کے بحریہ ٹاؤن سے متعلق تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔