Get Alerts

انتخابات 2018 پر یورپی یونین رپورٹ، پریس کانفرنس کی پریس ریلیز میں کہیں ’کریڈیبل‘ کا لفظ نہیں

انتخابات 2018 پر یورپی یونین رپورٹ، پریس کانفرنس کی پریس ریلیز میں کہیں ’کریڈیبل‘ کا لفظ نہیں

انڈپینڈنٹ اردو نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا یورپین یونین کمیشن کے رپورٹ میں واقعی ایسا کچھ لکھا گیا ہے جس میں 2018 کے انتخابات کو 'کریڈیبل' یا شفاف کہا گیا ہے۔


اس مشن نے اکتوبر 2018 میں حکومت پاکستان کو اپنی حتمی رپورٹ جمع کروائی جس میں انتخابات کے حوالے سے مشاہدے سمیت حکومت کو انتخابات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔


91 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہیں پر یہ نہیں لکھا گیا کہ 2018 کے انتخابات 'کریڈیبل' تھے، تاہم اس میں یہ ضرور لکھا کیا گیا ہے یہ الیکشن 2013 کے انتخابات سے بہتر تھے۔


عام انتخابات 2018 کے بعد 27 جولائی کو یورپی یونین کے الیکشن مشن کے نمائندوں نے اسلام آباد میں انتخابی مشاہدے کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کے دوران اس مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر نے اپنی رپورٹ کا مختصر خلاصہ پیش کیا، جس کی تفصیل اوپر دی گئی ہے اور جو اب بھی یورپی یونین الیکشن مشن کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔


انڈپینڈنٹ اردو نے اس پریس کانفرنس کے حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز کا بھی مطالعہ کیا، لیکن اس میں بھی کہیں پر یہ نہیں لکھا کہ 2018 کے انتخابات 'کریڈیبل' تھے اور نہ ہی اس میں یہ لکھا گیا کہ یہ انتخابات بالکل شفاف طریقے سے کرائے گئے ہیں۔


اظہار اللہ کی مکمل خبر انڈیپینڈنٹ اردو پر پڑھیے۔